بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

لیکیوریا میں غسل کا حکم

سوال

مجھے احتلام کا شک ہوتا ہے ،میں جب بھی صبح اٹھتی ہوں  مجھے یاد نہیں ہوتا ،خواب دیکھا ہے یا نہیں ؟اور وہم  ہوتا ہے کہ میں نے خواب دیکھا ہے ،لیکن  چھوٹے چھوٹے وائٹ کلر کے داغ شلوار پر ہوتے ہیں ،جس کی وجہ سے میں روز غسل کر لیتی ہوں ،دن میں جتنی بار سوتی  ہوں   مجھے شک ہوتا ہے احتلام ہوا ہے یا نہیں، مجھے تھوڑا تھوڑا لیکوریا بھی ہو تا ہے ،میں نے یہ پوچھنا تھا صرف وہم کی وجہ سے میں غسل کروں یا نہ کروں ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  سائلہ محض وہم کی وجہ سے غسل نہ کرے،کیوں کہ چھوٹے چھوٹے وائٹ کلر کے داغ شلوار پر لگنے سے غسل واجب نہیں ہوگا،وہ منی نہیں ہے۔

فتاوی شامی  میں ہے:

"(قوله: منيا أو مذيا) اعلم أن هذه المسألة على أربعة عشر وجها؛ لأنه إما أن يعلم أنه مني أو مذي أو ودي أو شك في الأولين أو في الطرفين أو في الأخيرين أو في الثلاثة، وعلى كل إما أن يتذكر احتلاما أو لا فيجب الغسل اتفاقا في سبع صور منها وهي ما إذا علم أنه مذي، أو شك في الأولين أو في الطرفين أو في الأخيرين أو في الثلاثة مع تذكر الاحتلام فيها، أو علم أنه مني مطلقا، ولا يجب اتفاقا فيما إذا علم أنه ودي مطلقا، وفيما إذا علم أنه مذي أو شك في الأخيرين مع عدم تذكر الاحتلام؛ ويجب عندهما فيما إذا شك في الأولين أو في الطرفين أو في الثلاثة احتياطا، ولا يجب عند أبي يوسف للشك في وجود الموجب، واعلم أن صاحب البحر ذكر اثنتي عشرة صورة وزدت الشك في الثلاثة تذكر أولا أخذا من عبارته".

(کتاب الطہارۃ ،باب الغسل ،ج:1،ص:163،ط:سعید)

ہدایۃ میں ہے:

"والمعاني الموجبة للغسل إنزال المني على وجه الدفق والشهوة من الرجل والمرأة حالة ‌النوم ‌واليقظة۔"

(کتاب الطہارۃ ،باب فی الغسل،ج:1،ص:19،ط:دار احیاء التراث )

تبیین الحقائق میں ہے:

"ومني ‌المرأة رقيق أصفر۔"

(کتاب الطہارۃ ،باب الغسل ،ج:1،ص:17،ط:دار الکتاب الاسلامی)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144511101202
تاریخ21-05-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں