بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا روزہ کی حالت میں زیر ناف بال صاف کرنا مکروہ ہے؟

سوال

کیا روزے میں زیرِ ناف بال صاف کرنے سے روزہ مکروہ ہو جاتا ہے؟

جواب

روزہ کی حالت میں مرد وعورت دونوں کے لیے  زیر ناف بال صاف کرنا جائز ہے،اس سے روزہ پر   کوئی اثر نہیں پڑ تا۔

البحر الرائق میں ہے:

"(هو ترك الأكل و الشرب و الجماع من الصبح الى الغروب بنية من أهله) اى الصوم في الشرع الإمساك عن المفطرات الثلاث حقيقة او حكما في وقت مخصوص من شخص مخصوص مع النية."

(كتاب الصوم، 452/2، ط: دار الكتب العلمية)

فقط و الله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144511100999
تاریخ19-05-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں