خلع کے بعد سال گزر گیا تو کیا عورت دوسری جگہ شادی کرسکتی ہے؟
سوال
اگر کوئی عورت خلع لے کر شوہر اور اس کے گھر والوں سے 1 سال سے رابطہ میں نہیں ہے، تو وہ شادی کے لیے درخواست کیسے دے سکتی ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ عورت نے شوہر کی رضامندی سے خلع لیا ہے تو ایک سال میں چوں کہ عدت گزر چکی ہے، لہذا وہ دوسری جگہ نکاح کر سکتی ہے،اور عاقلہ بالغہ عورت کی اجازت سے نکاح منعقد ہو جاتا ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144511100749
تاریخ16-05-2024

