رات میں قربانی ذبح کرنا
سوال
قربانی کا جانور ایام قربانی میں رات میں ذبح کرنا کیسا ہے ؟
جواب
واضح رہے کہ ایام قربانی میں قربانی رات کے وقت ذبح کرنا جائز ہے، البتہ اندھیرے میں ذبح کرنا مکروہ ہے؛ کیوں کہ اندھیرے کی وجہ سے ذبح میں جن رگوں کو کاٹنا ضروری ہے، اس میں غلطی کا احتمال ہوتا ہے۔ تاہم آج کل تقریباً ہر جگہ بجلی کا انتظام ہے؛ لہذا رات میں اگر روشنی کا بہتر انتظام ہو اور جانور کی رگیں کٹنے میں کسی قسم کی غلطی کا امکان نہ ہو تو پھر رات میں ذبح کرنا مکروہ نہیں ہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
"(وكره) تنزيهًا (الذبح ليلًا) لاحتمال الغلط‘‘
(کتاب الاضحیہ،ج:4، ص:320، ط:سعید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

