ویڈیو میں فرج داخل دیکھنے سے حرمت مصاہرت کا حکم
سوال
آن لائن ویڈیو (براہ راست ویڈیو کال )کے ذریعے عورت کے فرج داخل شہوت سے دیکھنے سے حرمت مصاہرت آئے گی یا نہیں؟
جواب
صورت مسئولہ میں آن لائن ویڈیو میں کسی عورت کی شرمگاہ دیکھنے سے حرمت مصاہرت ثابت نہیں ہوتی، خواہ شرمگاہ کا اندرونی حصہ(فرج داخل ) دیکھے یا بیرونی(فرج خارج)؛ باقی ایسا کرنا قبیح ترین اور ناجائز او رسخت گناہ کا ہے، اس سے بچنا لازم ہے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"ولو نظر في مرآة ورأی فیها فرج امرأة فنظر عن شهوة لاتحرم علیه أمها وابنتها؛ لأنه لم یر فرجها وإنما رأی عكس فرجها."
( 1 /274، ط: زکریا)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

