بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جُمادى الأولى 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

احرام میں سوتے وقت پاؤں ڈھانپنے کا حکم

سوال

کیا مجھے سوتے وقت احرام میں پاؤں ڈھانپنے کی اجازت ہے؟

جواب

صورت ِ مسئولہ میں احرام کی حالت میں سوتے وقت پاؤں چادر وغیرہ سے  ڈھانپنا شرعاً جائز ہے ،البتہ سر اور چہرہ ڈھانپنا منع ہے، اور  موزہ اور جوتا پہننا منع ہے ۔

غنیۃ الناسک میں ہے :

"فجاز تغطية اللحية ما دون الذقن وأذنيه  وقفاه وهو وراء العنق، وكذا تغطية كفيه وقدميه مافوق معقد الشراك بما لا يكون لبسا،كتغطيهما بمنديل أو نحوه،بخلاف بالقفازين والجوربين فإنها لبس. "

(باب الاحرام ،فصل فی محرمات الاحرام،ص:88،ادارۃ القرآن)

فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144511100298
تاریخ12-05-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں