بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 جُمادى الأولى 1448ھ 05 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عورت کے لیے چاندی کی انگوٹھی کی مقدار

?سوال

کیا عورت  کے لیے " 5" گرام سے زائد کی "چاندی کی انگوٹھی " پہننا جائز ہے؟

✓جواب

عورت کے لیے سونے چاندی کی انگوٹھی اور زیورات کا استعمال جائز ہے،اس میں وزن کی کوئی قید نہیں ہے ،البتہ  مرد کےلیے  سونا ،چاندی کےکسی بھی قسم کے زیورات استعمال کرنا شرعاً جائز نہیں ،مرد صرف چاندی کی انگوٹھی استعمال کرسکتا ہے اور ایک مثقال  سے کم  وزن چاندی کی انگوٹھی مردوں کے لیے حلال اور جائز ہے۔ایک مثقال  ساڑھے چار ماشے  یعنی۴گرام،۳۷۴ملی گرام (4.374 gm) ہوتا ہے۔ 

فتاوی شامی میں ہے :

"(ولا يتحلى) الرجل (بذهب وفضة)  مطلقاً (إلا بخاتم ومنطقة وجلية سيف منها) أي الفضة ۔۔۔ (ولا يتختم) إلا بالفضة؛ لحصول الاستغناء بها، فيحرم (بغيرها كحجر) ۔۔۔ ولا يزيده على مثقال."

(کتاب الحظر والاباحۃ،فصل فی اللبس،ج؛6،ص:358،سعید)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144511100251
تاریخ12-05-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں