بارش کا پانی پینا جائز ہے
سوال
کیا بارش کا پانی پینا جائز ہے؟ احادیث کی روشنی میں جواب دیں۔
جواب
بارش کا پانی پاک اور بابرکت پانی ہے، قرآنِ مجید میں اسے ماءِ مبارک بھی کہا گیا ہے:
{ونزلنا من السماء ماء مباركا} [سورۃ ق: ٩]
ترجمہ: اور ہم نے آسمان سے بابرکت پانی اتارا (بارش برسائی)۔
لہذا بارش کا پانی پاک ہے اس کو پینا اور استعمال کرنا جائز ہے ۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144510101785
تاریخ03-05-2024

