بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا شوال کے چھ روزے حدیث سے ثابت ہیں؟

سوال

کیا شوال کے چھ روزےحدیث سے ثابت ہیں؟

جواب

 شوال کے  چھ روزے  حدیث سے ثابت ہیں۔صحیح  مسلم میں حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ  سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے رمضان کے روزے رکھے، پھر اس کے بعد شوال کے چھ روزے رکھے تو یہ زمانہ بھر (یعنی سال بھر) روزہ رکھنے کے برابر ہے۔ 

"عن أبى أيوب الأنصارى - رضى الله عنه - أنه حدثه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «من صام رمضان ثم أتبعه ستا من شوال كان كصيام الدهر ».عن أبى أيوب الأنصارى - رضى الله عنه - أنه حدثه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: « من صام رمضان ثم أتبعه ستا من شوال كان كصيام الدهر»."

(أخرجه مسلم في  باب استحباب صوم ستة أيام من شوال اتباعا لرمضان (3/ 169) برقم (2815)، ط. دار الجيل بيروت)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144510101691
تاریخ02-05-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں