بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

محمد صفوان نام کی اسپیلنگ

سوال

میرا چھوٹا بیٹا ہے اس کا نام محمد صفوان ہے، اب اس کا نام "ب" فارم وغیرہ میں لکھنا ہے ،انگریزی اور اردو میں کیسے  لکھیں ؟ Safwan ایسا لکھنا درست ہے؟

جواب

سائل کے بیٹے کا پورا نام چوں کہ  محمد صفوان ہے،اس لیے بہتر یہ ہےکہ "ب" فارم میں بھی چاہے  رومن  میں ہو یا اردو میں پورا نام لکھا جائے،رومن میں   اس کی اسپیلنگ یوں ہے:

"muhammad safwan"

البتہ مزید تسلی کےلیے کسی ماہر سے اطمینان کرلینا چاہیے۔

حدیث  شریف میں آتا ہے کہ  رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا: "بے شک تم لوگ قیامت کے دن اپنے اور اپنے آباء و اجداد کے ناموں سے پکارے جاؤگے، لہٰذا تم اچھے نام رکھو۔"
مشکاۃ المصابیح میں ہے:

"وعن أبي الدرداء رضي الله عنه قال: «قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " تدعون يوم القيامة بأسمائكم وأسماء آبائكم، فأحسنوا أسماءكم» " رواه أحمد، وأبو داود."

(كتاب الآداب، باب الأاسامي، الفصل الثاني، ج: 3، ص: 1347، رقم: 4768، ط: المكتب الإسلامي)

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144510101469
تاریخ30-04-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں