عورت کا حالتِ جنابت میں خسرے میں مبتلا بچہ کے قریب جانے کا حکم
سوال
کیا عورت کا حالت جنابت میں خسرے میں مبتلا بچے کے قریب جانا جائز ہے؟
جواب
جی جائز ہے،یہ کہنا کہ عورت کو حالت جنابت میں خسرے میں مبتلا بچے کے قریب نہیں جانا چاہیے ،یہ بات غلط اور بے اصل ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144510101413
تاریخ29-04-2024

