غیر مسلم حجام سے بال کٹوانا
سوال
کیا مسلمان شخص غیر مسلم عیسائی حجام سے بال کٹواسکتاہے ؟
جواب
مسلمان کے لیے غیر مسلم حجام سے بال کٹوانا جائز ہے۔ البتہ جس طرز پر بال کٹوانا شرعا جائز نہیں ہے ، اس طرح بال کٹوانا غیر مسلم سے بھی جائز نہیں ہے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے :
"لا بأس بأن يكون بين المسلم والذمي معاملة إذا كان مما لا بد منه كذا في السراجية."
(کتاب الکراهية، الباب الخامس عشر فی أهل الذمة، 5/ 348، ط: رشيدية)
فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144510101143
تاریخ27-04-2024

