حلال جانور کی اوجھڑی کھانے کا حکم
سوال
حلال جانور کی اوجھڑی کھانا جائز ہے؟
جواب
حلال جانور کی اوجھڑی کھانا جائز ہے، البتہ خوب پاک وصاف کرکے کھائیں۔
فتاوی رحیمیہ میں ہے:
"فقہاء نے جانور کی سات چیزوں کو حرام قراردیا ہے، ان سات چیزوں میں اوجھڑی شامل نہیں ہے، لہذا اسے حلال کہا جائے گا، جو اِسے حرام قرار دیتے ہیں وہ دلیل پیش کریں"۔
(ما یجوز اکلہ من الحیوان ومالا یجوز،ج:10،ص:81،دارالاشاعت)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144510100715
تاریخ22-04-2024

