احتلام کی وجہ سے روزہ کا حکم
سوال
رمضان میں احتلام ہونا؟
جواب
رمضان میں روزہ دار کو سونے کی حالت میں اگر احتلام ہو جائے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا، بلکہ روزہ صحیح ہے، البتہ جتنا جلدی ہوسکے غسل کرلے ، بلاوجہ غسل میں تاخیر نہ کرے ،تاکہ روزے کا زیادہ سے زیادہ وقت پاکی میں گزرے، غسل میں اتنی تاخیر کرنا کہ نماز قضا ہوجائے گناہ ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين میں ہے:
''(أو احتلم أو أنزل بنظر)۔۔۔۔۔۔ (لم يفطر)، جواب الشرط....."
(کتاب الصوم،ج2،ص396،ط؛سعید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

