بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جلد شادی کے خواہش مند کےلیے وظیفہ

سوال

میری شادی 2020 میں ہوئی تھی اور 16 شعبان 2023 کو طلاق ہوگئی ہے ،میری دو سال کی  ایک بیٹی  طلاق کے بعد سے میرے ساتھ ہے،مجھے بہت پریشانیاں  اور مسائل در پیش ہیں، 3 مہینے سے میرے والدین  میرے لیے رشتہ ڈھونڈرہے ہیں، میرے لیے مناسب رشتہ نہیں مل رہاہے، میں جلدی شادی کرنا      چاہتا ہوں ۔

جواب

1۔ہرنماز کے بعد سات مرتبہ   اور چلتے پھرتے یہ آیت پڑھیں۔

"رَبِّ ‌إِنِّي ‌لِما ‌أَنْزَلْتَ إِلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيرٌ."[القصص:24]

2۔عشاء کی نماز کےبعد اول و آخر گیارہ، گیارہ مرتبہ درود شریف اور درمیان میں "یا لطیف" پڑھ کر دعا کیا کریں۔

3۔ صبح و شام سورۂ واقعہ اور سورۂ طارق کا  اہتمام کریں۔

فقط واللہ أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144509102466
تاریخ06-04-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں