بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

تراویح میں امام اگر کوئی لفظ بڑھا دے

سوال

اگر تراویح میں امام صاحب قرآن میں کوئی لفظ بڑھا دیں جیسے کہ  "سورۃ لقمان میں " خلق السموات بغیر عمد ہے،  لیکن حافظ نے السموات کےساتھ والارض بھی ملا دیا تو کیا اب اس آ یت کا  اعادہ کرنا پڑ ے گا یا نہیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں ایسی آیت کو دوبارہ درست کر کے پڑھنا مستحب  ہے ۔ تاہم نماز ہوگئی، نماز کا اعادہ نہیں کیا جائے گا۔

المحيط البرهاني میں ہے:

"وإذا غلط في القراءة في التراويح، فترك سورة أو آية وقرأ ما بعدها، فالمستحب له أن يقرأ المتروكة ثم المقروءة ليكون قد قرأ القرآن على نحوه."

(المحيط البرهاني،‌‌كتاب الصلاة،‌‌الفصل الثالث،ج:1،ص:460،ط:دار الكتب العلمية، بيروت - لبنان)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وإذا غلط في القراءة في التراويح فترك سورة أو آية وقرأ ما بعدها فالمستحب له أن يقرأ المتروكة ثم المقروءة ليكون على الترتيب، كذا في فتاوى قاضي خان."

(الفتاوى الهندية،كتاب الصلاة،الباب التاسع في النوافل فصل في التراويح،ج:1،ص:118،ط:دار الفكر بيروت)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144509102072
تاریخ31-03-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں