بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

رکوع کی حالت میں پیر کی انگلیاں کیسے رکھے؟

سوال

 حالت نماز میں رکوع میں پاؤں کی انگلیوں کی اٹھنے کا کیا حکم ہے؟

جواب

رکوع کی حالت میں پاؤں کی انگلیوں کو سیدھا  قبلہ  رخ رکھنے کا حکم ہے، البتہ اگر رکوع کرتے ہوئے انگلیاں زمین سے اٹھ جائیں تو  اس سے نماز پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

رد المحتار  علي الدر المختار میں ہے:

"(ثم) كما فرغ (يكبر) مع الانحطاط (للركوع) ... (ويضع يديه) معتمدا بهما (على ركبتيه ويفرج أصابعه) للتمكن. ويسن أن يلصق كعبيه. وينصب ساقيه."

(كتاب الصلاة،  باب صفة الصلاة،  ١ / ٤٩٣ - ٤٩٤، ط: دار الفكر)

فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144509101954
تاریخ30-03-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں