انبیاء کے ناموں سے موسوم سورتیں
سوال
قرآن مجید کی کون کون سی سورتیں نبیوں کے نام سے مشہور ہیں؟
جواب
قرآنِ کریم میں کل چھ سورتیں نبیوں کے نام سےمشہور ہیں:
1: سورہ یونس،جوکہ حضرتِ یونس علیہ السلام کے نام سے گیارہویں پارے میں ہے۔
2:سورہ ہود،جوکہ حضرتِ ہودعلیہ السلام کے نام سے گیارہویں اور بارہویں پارے میں ہے۔
3:سورہ یوسف،جوکہ حضرتِ یوسف علیہ السلام کے نام سے بارہویں اور تیرہویں پارے میں ہے۔
4: سورہ ابراہیم،جوکہ حضرتِ ابراہیم علیہ السلام کے نام سے تیرہویں پارے میں ہے۔
5:سورہ محمد،جوکہ حضرتِ محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے نام سے چھبیسویں پارے میں ہے۔
6:سورہ نوح، جوکہ حضرتِ نو ح علیہ السلام کے نام سے انتّیسویں پارے میں ہے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

