بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 جُمادى الأولى 1448ھ 06 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں مشت زنی کرنے سے روزہ کی قضاء لازم ہے

?سوال

روزے کی حالت میں مشت زنی کرنے سے روزہ کا کیا حکم ہے؟

✓جواب

واضح رہے کہ مشت زنی حرام اور سخت گناہ کا کام ہے اور روزہ کی حالت میں  مشت زنی کی وجہ سے انزال (منی نکل جائے) ہوجائے تو روزہ فاسد ہوجاتا ہے، اس روزہ کی قضاء واجب ہے کفارہ لازم نہیں۔ 

فتاوی شامی میں ہے:

"وكذا الاستمناء بالكف وإن كره تحريما لحديث «ناكح اليد ملعون» 

(قوله: وكذا الاستمناء بالكف) أي في كونه لا يفسد لكن هذا إذا لم ينزل ‌أما ‌إذا ‌أنزل ‌فعليه ‌القضاء." 

(کتاب الصوم، باب مايفسد الصوم وما لا يفسده، ج:2، ص:399، ط:سعيد)

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144509101519
تاریخ25-03-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں