تراویح کی دوسری رکعت میں شامل ہونے کی صورت میں نماز مکمل کرنے کا طریقہ
سوال
کیاہم تراویح کی دوسری رکعت میں شامل ہو سکتے ہیں؟
جواب
تروایح کی دوسری رکعات میں شامل ہوسکتے ہیں،اس صورت میں نماز مکمل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد آپ سلام پھیرے بغیرکھڑے ہوجائیں اور سب سے پہلے ثناء پڑھیں پھر تعوذاورتسمیہ پڑھنے کے بعد سورہ فاتحہ اور کوئی دوسری سورت پڑھ کر رکوع وسجدہ کرلیں اور قعدہ میں بیٹھ کر التحیات، درود شریف اور دعا پڑھ کر سلام پھیر دیں۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"(ومنها) أنه يقضي أول صلاته في حق القراءة وآخرها في حق التشهد...."
(کتاب الصلاۃ،الباب الخامس في الإمامة،ج1،ص91،ط؛دار الفکر)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

