بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزہ میں انزال سے روزہ کا حکم

سوال

روزے کی حالت میں میاں بیوی اکٹھے لیٹے ہوں اور کپڑے نہ اتارے ہوں اور شوہر اپنا نفس کپڑے کے اوپر سے ہی رگڑے تو اگر انزال ہو جائے تو اس سے روزہ ٹوٹے گا کہ نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ روزے کی حالت میں بیوی کے ساتھ ہم بستری کرنا یا شرم گاہ سے باہر انزال کرنا بھی منع ہے، اور گناہ ہے اس سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے ،لہذا صورت ِ مسئولہ میں  شوہر پر انزال ہونے کی وجہ سے اس روزہ کی قضا لازم ہوگی ،کفارہ لازم نہیں ہوگا ، شہوت سے مغلوب ہوکر روزہ توڑنے پر مذکورہ شخص کو توبہ و استغفار کرنا چاہیے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"وإذا قبل امرأته، وأنزل فسد صومه من غير كفارة كذا في المحيط."

(کتاب الصوم ،الباب الرابع فیما یفسد وفیما لایفسد،ج:1،ص:204،دارالفکر)

فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144509101422
تاریخ24-03-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں