بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزہ میں احتلام ہونے سے روزہ کا حکم

سوال

 اگر روزے کی حالت میں سحری کے بعد کسی نے خواب میں زنا کیا تو اُس کا روزہ ٹوٹے گا یا نہیں ؟

جواب

صورت ِ مسئولہ میں روزہ کی حالت میں احتلام ہونے سےیا خواب  میں زنا کرنے سے  روزہ نہیں ٹوٹے گا ، بلکہ روزہ صحیح ہے، البتہ جتنا جلدی ہوسکے غسل کرلے ، بلاوجہ غسل میں تاخیر نہ کرے ،تاکہ روزے کا زیادہ سے زیادہ وقت پاکی میں گزرے، غسل میں اتنی تاخیر کرنا کہ نماز قضا ہوجائے گناہ ہے۔

در مختار میں ہے :

''(أو احتلم أو أنزل بنظر)۔۔۔۔۔۔ (لم يفطر)، جواب الشرط.''

( فتاوی شامی ،کتاب الصوم ،باب ما یفسد الصوم ومالا یفسدہ ،ج:2،ص:396،سعید)

فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144509101170
تاریخ21-03-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں