بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بلڈ ٹیسٹ کروانے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا

سوال

کیا بلڈ ٹیسٹ کروانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ روزے کی حالت میں جسم کے ظاہری حصے سے خون نکلنے یا نکلوانے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں روزے دار کے لیے خون ٹیسٹ کروانا جائز ہے۔

السنن الكبرى للبيهقي میں ہے:

"عن ابن عباس، أنه ذكر عنده الوضوء من الطعام، قال الأعمش مرة: ‌والحجامة للصائم، فقال: " إنما الوضوء مما يخرج وليس مما يدخل، وإنما الفطر مما دخل وليس مما خرج " وروينا عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه قال للقيط بن صبرة: " وبالغ في الاستنشاق إلا أن تكون صائما".

(‌‌كتاب الصيام، ‌‌باب الإفطار بالطعام وبغير الطعام، رقم الحديث:8253، ج:4، ص:435، ط:دارالكتب العلمية)

بدائع الصنائع میں ہے:

"قال النبي - صلى الله عليه وسلم -: الفطر ‌مما ‌يدخل، والوضوء مما يخرج".

(كتاب الصوم، فصل أركان الصيام، ج:2، ص:92، ط:دارالكتب العلمية)

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144509101028
تاریخ20-03-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں