بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

شوگر کی وجہ سے روزہ چھوڑنا

سوال

 احتیاط کے باوجود شوگر کنٹرول نہیں ہے. کیا روزہ چھوڑ سکتا ہوں جب تک طبیعت میں بہتری آجائے. شوگر کی وجہ سے سر میں سخت درد ہوتا ہے اور سر چکراتا ہے قرآن پاک نہیں پڑھا جاتا۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر آپ کے لیے شوگر کی وجہ سے روزہ رکھنا مشکل ہے اور روزہ رکھنے سے شدید سر درد ہوتا ہے تو آپ روزہ چھوڑ سکتے ہیں، جب صحت میں بہتری آجائے اور روزہ رکھنے کے قابل ہو جائیں تو جتنے روزہ چھوڑے ہوں ان کی قضا کر لیں۔

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

"(ومنها المرض) المريض إذا خاف على نفسه التلف أو ذهاب عضو يفطر بالإجماع، وإن خاف زيادة العلة وامتدادها فكذلك عندنا، وعليه القضاء إذا أفطر كذا في المحيط. ثم معرفة ذلك باجتهاد المريض والاجتهاد غير مجرد الوهم بل هو غلبة ظن عن أمارة أو تجربة أو بإخبار طبيب مسلم غير ظاهر الفسق كذا في فتح القدير."

(كتاب الصوم، الباب الخامس في الأعذار التي تبيح الإفطار، 1/ 207، ط: رشيدية)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144509101022
تاریخ20-03-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں