بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بھاپ کے اندر چلے جانے کی صورت میں روزے کا حکم

سوال

بندہ نہانے  کے لیے کسی برتن میں پانی گرم کرکے بالٹی میں انڈیلے،یانل سےآنےوالا گرم پانی بھی بالٹی میں بہتے ہوے بھاپ پیداکرے ،اور وہ انسان کےاندر چلاجاے ،تو کیا اس سےروزہ فاسد ہوجائےگا؟ 

جواب

صورتِ  مسئولہ میں غیر اختیاری طور پر پانی کی  بھاپ کے اندر  چلے جانے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا ،البتہ روزے دار کا اپنے اختیار سے پانی کی بھاپ لینے سے روزہ فاسد ہو جائے گا ،صرف قضالازم ہو گی ،کفارہ لازم نہیں ہو گا۔ 

 فتاوی شامی میں ہے:

'ومفاده أنه لو أدخل حلقه الدخان أفطر أي دخان كان ولو عوداً أو عنبراً لو ذاكراً؛ لامكان التحرز عنه، فليتنبه له كما بسطه الشرنبلالي'.   

(کتاب الصوم ،باب ما یفسد الصوم ومالایفسد، ٢/ ٣٩٥، ط: سعيد)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144509100893
تاریخ18-03-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں