روزے کی حالت میں بیوی سے بوس و کنار کرتے ہوئے بیوی کا لعاب حلق میں اتر جائے تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے
سوال
روزہ کی حالت میں اگر بیوی کے ساتھ بوس وکنار کرتے ہوۓ بیوی کے ہونٹ اور زبان چوسے اور تھوک اندر چلا جاۓ تو کیا روزہ ٹوٹ جاۓگا؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں بوس وکنار کرتے ہوئے بیوی کا تھوک نگلنے سے روزہ فاسد ہو جائے گا، قضا اور کفارہ دونوں لازم ہوں گے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے :
"ولو ابتلع بزاق غيره فسد صومه بغير كفارة إلا إذا كان بزاق صديقه فحينئذ تلزمه الكفارة، كذا في المحيط."
(کتاب الصوم ،الباب الرابع فیما یفسد وفیما لایفسد ،ج:1،ص:203،دارالفکر)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

