بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 جُمادى الأولى 1448ھ 26 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مشت زنی کی صورت میں منی نہ نکلے تو روزے کا حکم

سوال

اگر کوئی بندہ روزے کی حالت میں اس طرح مُشت زنی کرے کہ اندر والا مادہ باہر نہ نکلے تو ایسی حالت میں روزہ برقرار رہے گا یا نہیں؟

جواب

روزے  کی حالت  میں مشت  زنی کے نتیجہ میں اگر منی نہ نکلے  تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا،تاہم مشت زنی کرنا گناہ  ہے، احادیث میں اس  عمل پر لعنت اور وعید آئی ہے، لہٰذا یہ فعلِ قبیح ناجائز ہے، روزے  میں اس کی  برائی ،قباحت  اور  شناعت مزید بڑھ جاتی ہے۔  

فتاوی شامی میں ہے:

" (قوله: وكذا الاستمناء بالكف) أي في كونه لا يفسد لكن هذا إذا لم ينزل أما إذا أنزل فعليه القضاء."

(کتاب الصوم، مطلب في حكم الاستمناء بالكف 2/ 399، ط: ایچ ایم سعید)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144509100649
تاریخ17-03-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں