بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 جُمادى الأولى 1448ھ 06 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزہ میں مشت زنی سے روزہ کا حکم

?سوال

روزے کی حالت میں مشت زنی کرنے سے روزہ باقی رہے گا یا نہیں؟

✓جواب

روزہ کی حالت میں مشت زنی کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ، اور گناہ بھی ہوتا ہے، اس  پر توبہ و استغفار بھی کرے، باقی روزہ  کی قضا لازم ہوگی ،کفارہ لازم نہیں ہوگا ۔

فتاوی شامی میں ہے :

"مطلب في حكم الاستمناء بالكف (قوله: ‌وكذا ‌الاستمناء ‌بالكف) أي في كونه لا يفسد لكن هذا إذا لم ينزل أما إذا أنزل فعليه القضاء كما سيصرح به وهو المختار كما يأتي لكن المتبادر من كلامه الإنزال بقرينة ما بعده فيكون على خلاف المختار."

(کتاب الصوم ،باب مایفسد الصوم ومالا یفسدہ ،ج:2،ص:399،سعید)

فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144509100629
تاریخ16-03-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں