روزے میں قطرے آنا
سوال
مجھے روزے کی حالت میں پیشاب قطرے آتے ہیں ۔تو کیا اس سے روزے پر کوئی فرق پڑے گا؟
جواب
واضح رہے کہ روزے کی حالت میں پیشاب کے قطرے آنے سے روزے پر کوئی فرق نہیں پڑتا اور اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا صرف وضو ٹوٹتا ہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
’’أو تصور فأمنی لایفسد‘‘.
( درمختار ۳؍۳۶۷)
فتاوی تاتارخانیہ میں ہے:
’’مسّ الصائم امرأته و أمذی لایفسد صومه.‘‘
(تاتارخانیة، ۳؍۳۸۷)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144509100608
تاریخ16-03-2024

