بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حمل کی حفاظت کے لیے وظیفہ

سوال

حمل کی حفاظت کے لیے کوئی دعا بتا دیں!

جواب

 حفاظت ِ حمل كے لیے اللہ تعالیٰ سے عافیت کی دعا مانگتے رہیں ،اورسورۂ مریم کی تلاوت کریں اور مندرجہ ذیل وظائف   کو معمول بنائیں۔

اعمال قرآنی میں ہے:

" حفاظتِ حمل وبچہ:

"وَالَّتِي أَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِيهَا مِنْ رُوحِنَا وَجَعَلْنَاهَا وَابْنَهَا آيَةً لِلْعَالَمِينَ () إِنَّ هَذِهِ أُمَّتُكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً وَأَنَا رَبُّكُمْ فَاعْبُدُونِ () وَتَقَطَّعُوا أَمْرَهُمْ بَيْنَهُمْ كُلٌّ إِلَيْنَا رَاجِعُونَ."

" حفاظتِ حمل اور بچہ صحیح وسالم پیدا ہونے کے لیے یہ آیتیں لکھ کر شروع حمل میں چالیس روز تک حاملہ عورت کے (پیٹ پر )باندھ دیں، پھر کھول کر نویں مہینے پھر (پیٹ پر)باندھ دیں، پھر بعد پیدائش وہ تعویذ کھول کر بچہ کے(گلے میں ) ڈال  دیں۔"

(اعمال قرآنی،ص:87،ط:دارالاشاعت)

و فیہ ایضاً:

"حفاظتِ حمل: سورۃ الحاقہ، اس کو لکھ کر حاملہ کے(پیٹ پر) باندھنے سے بچہ ہر آفت سے محفوظ رہےگا۔"

(اعمال قرآنی،ص:100،ط:دارالاشاعت)

فقط واللہ أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144509100495
تاریخ15-03-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں