بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عورت کے لیے لیکوریا کے دوران روزے کا حکم

سوال

جس عورت کے اندر لیکوریا کی بیماری ہو کیا وہ عورت روزہ رکھ سکتی ہے ؟

جواب

جس عورت کو لیکوریاکا مرض لاحق ہو وہ روزہ رکھے گی ، لیکوریا کی رطوبت خارج ہونے سے روزہ فاسد نہیں ہوگا، جسم سے کوئی چیز باہر آنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا جیساکہ پیشاب وغیرہ کے باہر آنے سے روزہ پر اثر نہیں پڑتا، البتہ اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ 

فتاوی شامی میں ہے :

"والحاصل أن الصوم يبطل بالدخول، والوضوء بالخروج." 

(کتاب الطھارۃ،باب سنن الوضؤ ، 1 / 149  ،ط :دار  الفکر ،بیروت)

السنن الكبرى للبيهقي : 

"عن ابن عباس، أنه ذكر عنده الوضوء من الطعام، قال الأعمش مرة: والحجامة للصائم، فقال: " إنما الوضوء مما خرج، وليس مما دخل، ‌وإنما ‌الفطر ‌مما ‌دخل، وليس مما خرج."

( كتاب الطهارة، باب الوضوء من الدم يخرج من أحد السبيلين و غير ذلك من دود أو حصاة أو غيرهما، 1/ 187 ط: دار الكتب العلمية بيروت)  

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144509100318
تاریخ13-03-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں