بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 جُمادى الأولى 1448ھ 26 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

شوگر ٹیسٹ سے روزے اور وضو پر کیا اثر پڑتا ہے؟

سوال

روزہ کی حالت میں بلڈ شوگر چیک کرنے کے لیے سوئی چبھو کر جو خون نکالا جاتا ہے، تو کیا اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ اور اسی طرح کیا وضو بھی ٹوٹ جاتا ہے؟ راہ نمائی فرماکر مشکور فرمائیں۔

جواب

(۱) : روزے کی حالت میں شوگر چیک کرنے کے لیے جسم سے خون نکال کر چیک کرنا جائز ہے،  شوگر چیک کرنے سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے، اس سے روہ نہیں ٹوٹے گا۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"(أو أدهن أو اكتحل أو احتجم) وإن وجد طعمه في حلقه ... (لم يفطر) جواب الشرط."

(كتاب الصوم، ٢/ ٣٩٥، ط:سعيد)

(۲):  شوگر  ٹیسٹ کرنے کے لیے سوئی چبھو کر جسم سے جو خون نکالا جاتا ہے، اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے،نماز یا دیگر عبادات کے لیے دوبارہ وضو کرنا ہو گا۔

فتاویٰ  شامی میں ہے:

"(وينقضه) خروج منه كل خارج (نجس) -بالفتح ويكسر- (منه) أي من المتوضئ الحي معتاداً أو لا، من السبيلين أو لا، (إلى ما يطهر) -بالبناء للمفعول:- أي يلحقه حكم التطهير. ثم المراد بالخروج من السبيلين مجرد الظهور وفي غيرهما عين السيلان ولو بالقوة، لما قالوا: لو مسح الدم كلما خرج، ولو تركه لسال نقض وإلا لا."

(‌‌كتاب الطهارة، ١/ ١٣٤، ط:سعيد)

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144509100302
تاریخ13-03-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں