صفاحریم/ مروہ حریم/ حریم رضا نام رکھنے کا حکم
سوال
میں اپنی بیٹی کا نام مندرجہ ذیل ناموں میں سے کسی ایک سے رکھنا چاہتا ہوں، 1.صفا حریم 2.مروہ حریم 3.حریم رضا
جواب
صفاکا معنیٰ ہے:صاف اور خالص ہونا(القاموس الوحید، المادّۃ:ص/ف/و، ص:931، ط:ادارۃ الاسلامیات)
حریم کا معنیٰ ہے:جس کی بےحرمتی نہ کی جائے/قابلِ احترام، (القاموس الوحید، المادّۃ، ح/ر/م، ص:332، ط:ادارۃ الاسلامیات)
مروہ کا معنیٰ ہے:مکہ مکرمہ کی مشہور پہاڑی کا نام ہے، (القاموس الوحید، المادّۃ، م/ر/و، ص:1545، ط:ادارۃ الاسلامیات)
رضا کامعنیٰ ہے:پسندکرنا، (القاموس الوحید، المادّۃ:ر/ض/ی، ص:931، ط:ادارۃ الاسلامیات)
مذکورہ معانی کے اعتبار سے بچی کا نام صفاحریم یا مروہ حریم یا حریم رضا رکھنے کی گنجائش ہے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

