مسواک کی وجہ سے روزے میں لعاب آگیا
سوال
مسواک کرنے سے منہ میں لعاب آ گیا اور نگل گیا روزہ میں کوئی خرابی ہوگی یا نہیں ؟
جواب
مسواک کرنے سےمنہ میں لعاب آیاتو تھوک دیا کریں، البتہ اگر نگل گیا توروزے پر کوئی اثرنہیں پڑتا ۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"ويكره للصائم أن يجمع ريقه في فمه ثم يبتلعه كذا في الظهيرية".
(ج:1،ص:220،ط:دارالکتب العلمیۃ)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144509100217
تاریخ12-03-2024

