بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مسجد میں احتلام ہو جانے کی صورت میں نکلنے کا طریقہ

سوال

مسجد میں کسی کو نیند میں جنابت ہوگئی تو اب یہ بندہ مسجد سے کیسے نکلے گا؟ اور بندہ مسجد سے کپڑے وغیرہ جوکہ اس کےبیگ میں پڑے ہیں وہ کیسے اٹھا ئے گا؟

جواب

اگر کسی شخص کو مسجد میں سوتے ہوئے احتلام ہو جائے تو اس کو چاہیے کہ آنکھ کھلتے ہی مسجد  کے فرش( خواہ مٹی کا ہو یا سیمنٹ کا ہو یا ماربل کا ہو ) پریا دیوار پر  ہاتھ مار کر مسنون طریقہ کے مطابق تیمم کرلے، پھر جہاں کپڑے رکھے ہیں وہاں سے کپڑے اٹھا کر غسل کے لیے مسجدسے نکل جائے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"إذا خاف الجنب أو الحائض سبعا أو لصا أو بردا فلا بأس بالمقام فيه والأولى أن يتيمم تعظيما للمسجد. هكذا في التتارخانية."

(كتاب الطهارة، الفصل الرابع في احكام الحيض والنفاس، ج: 1، ص: 92، ط: دار الفكر بيروت)

فتاوى قاضيخان میں ہے:

"ومن احتلم وهو في المسجد يخرج من ساعته فإن كان في جوف الليل وخاف الخروج يستحب له أن يتيمم."

(كتاب الطهارة، فصل في ما يوجب الغسل، ج: 1، ص: 45، دار كتب العلمية)

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144509100127
تاریخ12-03-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں