بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں میاں بیوی ایک دوسرے کی شرمگاہ کو چھوتے ہوئے سوجانا

سوال

کیا روزے کی حالت میں میاں بیوی ایک دوسرے کی شرمگاہ کو  چھو یا پکڑ سکتے ہیں؟ گو کہ اس کا مقصد لذت حاصل کرنا نہ ہو بلکہ دونوں کوایساکرتے ہوئے سونے کی عادت ہو۔

جواب

صورت مسئولہ میں روزے کی حالت میں میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ کو چھونا اور پکڑنا مکروہ ہے اگرچہ لذت حاصل کرنا مقصد نہ ہو۔لہذا روزے کی حالت میں اس عمل سے اجتناب کیا جائے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وأما القبلة الفاحشة، وهي أن يمص شفتيها فتكره على الإطلاق، والجماع فيما دون الفرج والمباشرة كالقبلة في ظاهر الرواية. قيل إن المباشرة الفاحشة تكره، وإن أمن هو الصحيح، كذا في السراج الوهاج. و المباشرة الفاحشة أن يتعانقا، وهما متجردان ويمس فرجه فرجها، وهو مكروه بلا خلاف، هكذا في المحيط."

(کتاب الصوم ،الباب الثالث فيما يكره للصائم وما لا يكره،ج:1،ص:200،ط:رشیدیۃ)

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144509100109
تاریخ11-03-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں