بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

خواب دیکھنے کے بعد کپڑوں پر ناپاکی کی کوئی چیز نہ ہونے کی صورت میں غسل کا حکم

سوال

میرا سوال یہ ہے کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ مجھے احتلام ہو رہا ہے اور جب میں بیدار ہوا تو کپڑے پر میں نے ناپا کی کوئی چیز نہیں دیکھی ایسی صورت میں میرے لیے کیا حکم ہے؟ میں پاک ہوں یا ناپاک؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں سائل کو جب احتلام (خواب) یاد ہے لیکن سو کر اٹھنے کے بعدکپڑوں پرتری موجود نہیں ہے اور  نہ  ہی احتلام  کی کوئی علامت محسوس ہو تو سائل پاک  ہے اور اس پر غسل واجب نہیں ہے۔ 

فتاوی شامی میں ہے:

"اعلم أن هذه المسألة على أربعة عشر وجها؛ لأنه إما أن يعلم أنه مني أو مذي أو ودي أو شك في الأولين أو في الطرفين أو في الأخيرين أو في الثلاثة، وعلى كل إما أن يتذكر احتلاما أو لا فيجب الغسل اتفاقا في سبع صور منها وهي ما إذا علم أنه مذي، أو شك في الأولين أو في الطرفين أو في الأخيرين أو في الثلاثة مع تذكر الاحتلام فيها، أو علم أنه مني مطلقا، ولا يجب اتفاقا فيما إذا علم أنه ودي مطلقا، وفيما إذا علم أنه مذي أو شك في الأخيرين مع عدم تذكر الاحتلام؛ ويجب عندهما فيما إذا شك في الأولين أو في الطرفين أو في الثلاثة احتياطا، ولا يجب عند أبي يوسف للشك في وجود الموجب، واعلم أن صاحب البحر ذكر اثنتي عشرة صورة وزدت الشك في الثلاثة تذكر أولا أخذا من عبارته".

(کتاب الطهارة، سنن الغسل، ج:1، ص:163، ط:سعيد)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144508102520
تاریخ09-03-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں