بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں شوگر ٹیسٹ کرنے اور انسولین لگانے کا حکم

سوال

 روزے کی حالت میں انسولین لگانا، اور روزے کی حالت میں شوگر ٹیسٹ کرنا  کیسا ہے؟ آپ جانتے ہیں کہ شوگر ٹیسٹ کرنے کے لیے انگلی سے خون نکال کر مشین میں ڈالا جاتا ہے، کیا روزے کی حالت میں اس طرح کرنا درست ہے؟ برائے مہربانی دونوں مسائل کے جوابات قرآن وحدیث کی روشنی میں عنایت فرمائیں، عین نوازش ہوگی۔

جواب

(۱)  روزے کی حالت میں شوگر چیک کرنے کے لیے جسم سے خون نکال کر چیک کرنا جائز ہے،  شوگر چیک کرنے سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے، اس سے روہ نہیں ٹوٹے گا۔اسی طرح انسولین لگانا بھی جائز ہے۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"(أو أدهن أو اكتحل أو احتجم) وإن وجد طعمه في حلقه ... (لم يفطر) جواب الشرط."

(كتاب الصوم، ٢/ ٣٩٥، ط:سعيد)

(۲): روزہ کی حالت میں انسولین لگانےسے روزہ نہیں ٹوٹے گا۔

فتاویٰ شامی میں ہے:
"قال في النهر؛ لأن الموجود في حلقه أثر داخل من المسام الذي هو خلل البدن والمفطر إنما هو الداخل من المنافذ للاتفاق على أن من اغتسل في ماء فوجد برده في باطنه أنه لايفطر."

(كتاب الصوم، ٢/ ٣٩٥، ط:سعید)

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144508102358
تاریخ07-03-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں