بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

دس لاکھ پر کتنی زکوۃ بنتی ہے؟

سوال

10 لاکھ پر کتنی زکوۃ بنتی ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں ضرورت سے زائد اگر صرف  10 لاکھ روپےہی ہوں تو  سال گذرنے کے بعد  اس میں سےسالانہ ڈھائی فیصد زکوۃ ادا کرنا واجب ہوگی۔ اس طرح 10 لاکھ روپے پر پچیس ہزار روپے زكوۃ بنتی ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"‌تجب ‌في ‌كل ‌مائتي درهم خمسة دراهم، وفي كل عشرين مثقال ذهب نصف مثقال مضروبا كان أو لم يكن مصوغا أو غير مصوغ حليا كان للرجال أو للنساء تبرا كان أو سبيكة كذا في الخلاصة."

(كتاب الزكاة، الباب الثالث في زكاة الذهب والفضة والعروض، الفصل الأول في زكاة الذهب والفضة، ج: 1، ص: 178، ط: دار الفكر)

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144508102321
تاریخ06-03-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں