بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

والدہ ایک بھائی اور دو بہنیں میراث تقسیم

سوال

ایک شخص مر گیا  غیر شادی شدہ،  اس نے ماں، ایک بھائی، 2 بہنوں کو شادی شدہ چھوڑ ، متوفی کے پاس زرعی اراضی تھی، اب سب کا مالک  کون ہو گا؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں مرحوم کے ترکہ/ میراث کی تقسیم کا شرعی طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلےمرحوم  کے حقوقِ متقدمہ یعنی تجہیز  و تکفین کا خرچہ نکالنے کے بعد، اگر اس کے ذمہ کسی کا کوئی قرض ہو تو اسے ادا کرنے کے بعد، اگر اس نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو اسے ایک تہائی مال میں سے نافذ کرنے کے بعد، باقی کل جائیداد منقولہ وغیر منقولہ کو 24حصوں میں تقسیم کر  کے مرحوم  کی والدہ کو اس میں سے  4 حصے اور  بھائی  کو 10 حصے اور ہر ایک بہن کو5/5 حصے ملیں گے۔

میت :۲۴

والدہ بھائی  بہن بہن
۴ ۱۰ ۵ ۵

یعنی فیصد کے اعتبار سے  ۱۰۰ روپے میں سے16.66 مرحوم کی والدہ کو  ،41.66  بھائی کو   ، اور 20.83 روپے  ہر ایک بہن کو    ملیں گے۔

فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144508102183
تاریخ06-03-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں