بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

یوسف علیہ السلام کی ویڈیو دیکھنا

سوال

حضرت یوسف علیہ السلام کی کہانی کو دیکھنا کیسا ہے ؟ میں نے کتاب میں پڑھی ہے،  پرانے علماء فرماتے ہیں  اس کہانی کو دیکھنے  والا جاتا ہے ؟

جواب

مذکورہ سوال سے آپ کی مراد اگر یوسف علیہ السلام کی کہانی  کی ویڈیو دیکھنا ہے، تو جاندار کی تصاویر پر مشتمل ہونے کی بناء پر ازروئے شرع یہ  ناجائز ہے،  اور اگر اس میں اس جناب حضرت یوسف علیہ السلام کی تصویر بھی ہو تو اورسخت حرام ہے اور گناہ درگناہ پر مشتمل ہے اور انبیاء کی توہین ہے، جس کو دیکھنا کسی حال میں  جائز نہیں ۔

اگر سوال سے آپ کی مراد کچھ اور ہو تو تفصیل سے سوال لکھ کر دوبارہ ارسال کریں۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وظاهر كلام النووي في شرح مسلم: الإجماع على تحريم تصوير الحيوان، وقال: وسواء صنعه لما يمتهن أو لغيره، فصنعته حرام بكل حال؛ لأن فيه مضاهاة لخلق الله تعالى، وسواء كان في ثوب أو بساط أو درهم وإناء وحائط وغيرها اهـ."

( كتاب الصلاة، مطلب: مكروهات الصلاة، ج:1، ص:667، ط: سعيد)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144508102157
تاریخ06-03-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں