بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

زنیشہ نام رکھنا

سوال

کیا لڑکی کا زنیشہ نام رکھ سکتے ہیں اور اس کا کیا مطلب ہو گا ؟

جواب

"   زنیشہ" نام کا معنی اور مطلب  تلاش کے باوجود نہ مل سکا، لہذا یہ نام رکھنا مناسب نہیں ،کیونکہ نام اور اس کا معنی بچوں کے اخلاق اور کردار پراثر اندازہوتے ہیں ،نیز لڑکی کے لئے صحابیات رضی اللہ عنھن کے ناموں میں  سے کسی نام  کا انتخاب کرنا یاجس کامعنی  اچھا ہو وہ نام  رکھنازیادہ بہتر اور افضل ہے۔

لہذا لڑکی کے اسلامی نام کے انتخاب  کے لیے جامعہ کی ویب سائٹ سے  بھی استفادہ کر سکتے ہیں:

اسلامی نام

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"وفي الفتاوى التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عباده ولا ذكره رسول الله صلى الله عليه وسلم ولا استعمله المسلمون تكلموا فيه والأولى أن لا يفعل كذا في المحيط".

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144508102006
تاریخ04-03-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں