بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

لنگڑی بکری کی قربانی کا کیا حکم ہے؟

سوال

لنگڑی بکری کی قربانی کا کیا حکم ہے؟

جواب

لنگڑا جانور  اگر چلتے وقت ٹوٹی ہوئی  ٹانگ زمین پر بالکل نہ رکھے، بلکہ تین ٹانگوں کے سہارے چلے اور ٹوٹی ہوئی ٹانگ زمین سے اٹھا کر چلے تو یہ قربانی میں عیب ہے، اس کی موجودگی میں قربانی درست نہیں ہوگی،لیکن اگر   نوعیت ایسی ہو کہ جانور   چلتے ہوئے اس ٹانگ کا  سہارا لے اور زمیں پر وزن رکھےتو اس جانور کی قربانی درست ہوگی۔

فتاویٰ ہندیہ میں ہے :

"ولاتجوز العمياء والعوراء البين عورها، والعرجاء البين عرجها وهي التي لاتقدر أن تمشي برجلها إلى المنسك." 

 (کتاب الأضحية،5/ 297،ط:دارالفكر)

فتاویٰ شامی میں ہے :

"ولا العرجاء ؛ أي التي لا یمکنها المشي برجلها العرجاء إنما تمشي بثلاث قوائم حتی لو کانت تضع الرابعة علی الأرض وتستعین بها جاز."

(کتاب الأضحیة،323/6، ط: سعید)

فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144508101582
تاریخ28-02-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں