بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا حالتِ غسل میں 40 قدم سے زائد چل سکتے ہیں؟

سوال

حالتِ غسل میں 40 قدم سے زیادہ لے سکتے ہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں حالتِ غسل میں 40 قدم سے زیادہ  لینے سے مراد اگر چلنا ہے تو اس کی گنجائش ہے ، البتہ جنابت لاحق ہونے کے بعد بہتر یہی ہے کہ غسل کرنے میں زیادہ تاخیر نہ کی جائے،بلاتاخیر غسل کرکے پاکی حاصل کرلی جائے ۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"الجنب إذا أخر الاغتسال إلى وقت الصلاة لا يأثم. كذا في المحيط. قد نقل الشيخ سراج الدين الهندي الإجماع على أنه لا يجب الوضوء على المحدث والغسل على الجنب والحائض والنفساء قبل وجوب الصلاة أو إرادة ما لا يحل إلا به."

(كتاب الطهارة، ج:1، ص:16، ط:دار الفكر)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144508101574
تاریخ28-02-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں