قضاء روزے کی حالت میں ماسٹربیشن سے روزے کا حکم
سوال
اگر قضا روزہ میں ماسٹر بیشن کرا، تو کیا حکم ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں روزے کی حالت میں ماسٹربیشن( مشت زنی) کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے، دوبارہ سے اس روزے کی قضاء لازم ہے، تاہم یہ واضح رہے کہ مشت زنی انتہائی قبیح اور باعثِ لعنت عمل ہےجس پر مختلف احادیث میں سخت وعیدیں وارد ہوئی ہے، لہذا ایسے عمل سے اجتناب کرنا چاہیے۔
فتاویٰ شامی میں ہے:
"وكذا الاستمناء بالكف وإن كره تحريما لحديث «ناكح اليد ملعون.
(قوله: وكذا الاستمناء بالكف) أي في كونه لا يفسد لكن هذا إذا لم ينزل أما إذا أنزل فعليه القضاء".
(کتاب الصوم، باب مایفسدالصوم ومالایفسد، ج:2، ص:399، ط:ایچ ایم سعید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

