ایک نماز کا فدیہ
سوال
ایک دن کی ایک نماز کا فدیہ آج کل کے حساب سے کتنا ہے؟
جواب
ایک نماز کا فدیہ ایک صدقہ فطر کے برابر ہے، اور روزانہ وتر کے ساتھ چھ نمازیں ہیں تو ایک دن کی نمازوں کے فدیے بھی چھ ہوئے، اور ایک صدقہ فطر تقریباً پونے دو کلو گندم یا اس کی موجودہ قیمت ہے،گندم کی قیمت مارکیٹ سے معلوم کرکے حساب کرلیں ۔
فتاوی شامی میں ہے :
"(ولو مات وعليه صلوات فائتة وأوصى بالكفارة يعطى لكل صلاة نصف صاع من بر) كالفطرة(وكذا حكم الوتر)."
(كتاب الصلاة،باب قضاء الفوائت، ج:2،ص:72، ط: ايچ ايم سعيد )
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

