بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ایمن فاطمی نام رکھنا

سوال

 ایمن فاطمی نام رکھناکیساہے؟

جواب

ايمن  كے معنی ہے بركت والا،اور یہ صحابی کا نام بھی ہےحضرت ایمن بن خریم جو فتح کے بعد مسلمان ہوئے، اسی طرح ام ایمن رضی اللہ عنہا کے صاحب زادے حضرت ایمن بن عبید بھی  صحابی  ہیں  جنہوں نے ہجرت بھی کی اور غزوہ حنین میں شہید ہوئے۔ اور "فاطمی" حضرت فاطمہ رضي الله عنہا کی جانب  منسوب ہے،   لہذا "ایمن فاطمی"   نام ركھا جا سکتا ہے۔

لسان العرب ميں ہے :  

"يمن فلان على قومه، فهو ميمون إذا صار مباركا عليهم، ويمنهم، فهو يامن ... و رجل أيمن: ميمون، والجمع أيامن".

(لسان العرب، ج: 13، ص: 458، ط: دار صادر)

سیر أعلام النبلاء میں ہے :

"أم أيمن: الحبشية مولاة رسول الله صلى الله عليه وسلم وحاضنته. ورثها من أبيه ثم أعتقها عندما تزوج بخديجة. وكانت من المهاجرات الأول. اسمها بركة، وقد تزوجها عبيد بن الحارث الخزرجي فولدت له أيمن، ولأيمن هجرة وجهاد استشهد يوم حنين".

(سير أعلام النبلاء، ج:3، ص: 480، ط: دار الحديث)

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144508101183
تاریخ25-02-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں