بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

لیزر کے ذریعے مردوں کا چہرے کی جھریاں اور بال ختم کرنے کا حکم

سوال

لیزر کے ذریعے مردوں کا چہرے کی جھریاں اور بال ختم کرنا کیسا ہے ؟

جواب

 صورتِ  مسئولہ میں چہرے کی جھریاں اور چہرے کے وہ  بال جو داڑھی کی حدود میں نہیں آتے ، ان کو  لیزر یا کسی اور چیز  کے ذریعہ ختم کرنے کی گنجائش ہے، بشرطیکہ جلد کو بظاہر کوئی نقصان نہ پہنچتا ہو۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وحكم النتف والقص والاطلاء بالنورة والقلع بالأسنان حكم الحلق كذا في السراج الوهاج."

(كتاب المناسك، الباب الثامن في الجنايات، الفصل الرابع في الجماع في الحج والعمرة، ج:1، ص:244، ط:رشیدیہ)

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144508100680
تاریخ19-02-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں