بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مرد کے لیے سر پر کلپ لگانا کیسا ہے ؟

سوال

مرد کے لیے سر پر کلپ لگانا کیسا ہے ؟ (جو کلپ عام طور پر مرد استعمال کرتے ہیں)

جواب

 مرد کے لیے اس طرح بال بڑھانا کہ عورتوں سے مشابہت ہوجائے یا  لڑکیوں کی  طرح بالوں میں کلپ لگانا   جائز نہیں۔

بخاری شریف میں  ہے:

"عن ابن عباس رضي الله عنهما قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم المتشبهين من الرجال بالنساء، والمتشبهات من النساء بالرجال".

(‌‌كتاب اللباس، باب المتشبهون بالنساء والمتشبهات بالرجال، ج:7، ص: 159، ط: السلطانية، بالمطبعة الكبرى الأميرية)

"ترجمہ :حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "اللہ تعالی ان مردوں پر لعنت کرے جو عورتوں سے مشابہت اختیار کرنے والے ہیں اور ان عورتوں پر جو مردوں سے مشابہت اختیار کرنے والی ہوں "

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144508100676
تاریخ19-02-2024

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں