محمد اباسین نام رکھنا
سوال
محمد اباسین نام رکھنا درست ہے؟
جواب
"اباسین" دریا کا نام ہے لہذا یہ نام رکھنے سے بہتر یہ ہے کہ لڑکے کے لیے انبیاء کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور لڑکی کے لیے صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کوئی نام رکھا جائے، یا اچھا بامعنی عربی نام رکھا جائے۔
ہمارے جامعہ کی ویب سائٹ پر اسلامی نام کے عنوان سے بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144508100493
تاریخ18-02-2024

